July 16, 2024 2:32 PM

printer

بہار: سڑک حادثے میں چھ لوگوں کی موت اور سات دیگر زخمی

بہار کے پٹنہ ضلع میں آج صبح ایک سڑک حادثے میں چھ لوگوں کی موت اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ باڑھ سب ڈویژن کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابھیشیک سنگھ نے آکاش وانی نیوز کو بتایا کہ یہ حادثہ پٹنہ-بختیارپور چار لین شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار چار پہیہ گاڑی ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام زخمی افراد پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حادثے کی شکار چار پہیہ گاڑی کے تمام مسافر گنگا اوما ناتھ گھاٹ پر مُنڈن  تقریب میں شامل ہونے کے لیے نوادہ سے باڑھ جارہے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں