ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 22, 2024 9:21 AM | Khelo India Bihar

printer

بہار اِس سال اپریل میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز اور پیراگیمز کی میزبانی کرے گا۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے اعلان کیا ہے کہ بہار آئندہ برس اپریل میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز اور پیرا گیمز کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں حال ہی میں ہاکی کی خواتین کی ایشیائی چمپئنز ٹرافی جیسے اہم کھیل مقابلوں کی میزبانی کرکے اپنی صلاحیت کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا نظریہ ملک کے ہر کونے تک کھیلو انڈیا گیمز کو پہنچانا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کھیل 2047 تک وِکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے میں ایک اہم رول ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہار بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور زمینی سطح پر کھلاڑیوں کو مدد فراہم کرنے کی خاطر وزارت کے منصوبوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ بہار میں کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے سبھی سطح پر 38 کھیلو انڈیا سینٹر اور ایک مہارت کا کھیلو انڈیا ریاستی سینٹر ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں