July 24, 2024 9:34 PM

printer

بہار اسمبلی نے سرکاری مقابلہ جاتی امتحانات میں پیپر لِیک کے معاملات اور بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کے لیے ایک بل کو منظوری دی ہے

بہار میں آج ریاستی اسمبلی نے، سرکاری مقابلہ جاتی امتحانات میں پیپر لِیک کے معاملات، بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کے لیے ایک انتہائی سخت بل کو منظوری دی ہے۔ آبی وسائل کے وزیر وجے کمار چودھری نے بہار سرکاری امتحان (غیر قانونی عوامل کی روک تھام) کا بل 2024 ایوان میں پیش کیا، جس میں سنگین معاملات میں 3 سے 10 سال کی سزائے قید اور ایک کروڑ روپے تک کے جُرمانے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ جناب چودھری نے ایوان میں بتایا کہ حالیہ دنوں میں بہار سمیت ملک میں پیپر لِیک ہونے اور بے ضابطگیوں کے بہت سے واقعات ہوئے ہیں۔ بل میں اُن ملزمان کے اثاثوں کو ضبط کرنے کی گنجائش ہے، جن کو امتحانات منعقد کرنے کی ذمہ داری دی جاتی ہے۔ وہ تمام سرکاری ادارے، جو مقابلہ جاتی امتحانات منعقد کرتے ہیں، اس قانون کے دائرہئ کار میں آئیں گے۔

سوالیہ پرچے افشاں ہونے کے حالیہ واقعات، NEET انڈر گریجویٹ داخلہ جاتی امتحان اور اساتذہ بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں کے تناظر میں بہار حکومت، بہار پبلک سروس کمیشن بل لائی ہے۔ بل کے التزامات کے مطابق بہار حکومت کی ایجنسیوں کے ذریعے منعقد کئے جانے والے سبھی مقابلہ جاتی امتحانات کا اِس بل میں احاطہ کیا جائے گا۔ بہار پبلک سروس کمیشن، بہار یونیورسٹی سروس کمیشن، بہار اسٹاف سروس کمیشن، بہار ٹیکنیکل سروسیز کمیشن، کانسٹیبل کے تقرر کے مرکزی بورڈ جیسے خود مختار کمیشنوں اور امتحانات کے انعقاد کے اداروں کو اِس بل میں شامل کیا گیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں