ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 19, 2025 10:09 PM

printer

بہار، ہریانہ اور سکم کے دیہی بلدیاتی اداروں کیلئے مالی سال 2024-25 کیلئے پندرہویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹس جاری

حکومت نے آج بہار، ہریانہ اور سکم کے دیہی بلدیاتی اداروں کیلئے مالی سال 2024-25 کیلئے پندرہویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹس جاری کی ہیں۔ بہار کو گرانٹ کی دوسری قسط موصول ہوئی ہے، جو 821 کروڑ روپے سے زیادہ کی ہے اور گرانٹ کی پہلی قسط کی رکی ہوئی رقم بھی موصول ہوئی ہے، جو تقریباً 48 کروڑ روپے کی ہے۔ یہ فنڈ سبھی 38 ضلع پنچایتوں، 530 اہل بلاک پنچایتوں اور 8 ہزار سے زیادہ اہل گرام پنچایتوں کیلئے ہے، جو اِسے جاری کرنے کی لازمی شرائط پوری کرتے ہیں۔ ہریانہ کے دیہی بلدیاتی اداروں کو گرانٹ کی دوسری قسط ملے گی، جو 202 کروڑ روپے سے زیادہ کی ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ رقم 18 اہل ضلع پنچایتوں، 142 بلاک پنچایتوں اور تقریباً 6 ہزار 200 اہل گرام پنچایتوں کیلئے ہے۔

سکم کو مالی سال 2024-25 کے دوران چھ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی گرانٹ کی دوسری قسط موصول ہوئی ہے۔ یہ فنڈ چار اہل ضلع پنچایتوں اور 186 اہل گرام پنچایتوں کیلئے ہے، جو اِسے جاری کرنے کی لازمی شرائط پوری کرتے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں