ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 29, 2024 9:41 PM

printer

بھگوان رام کے شہر ایودھیا میں شاندار دیپوتسو کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں

بھگوان رام کے شہر ایودھیا میں شاندار دیپوتسو کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس دیپوتسو میں دنیا میں کسی گھاٹ پر جلائے گئے دِیوں کا ہر ایک پچھلا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔ امید ہے کہ پورے ایودھیا میں 35 لاکھ سے زیادہ دِیے جلائے جائیں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیوالی ایک تاریخی دیوالی ہے کیونکہ ایودھیا میں بھگوان رام کے مندر میں ہزاروں دِیوں سے چراغاں کیا جائے گا اور اِس طرح یہ تقریبات بے مثال بن جائیں گی۔
اِسی دوران، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج سبھی شہریوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اِس موقع پر جشن منائیں اور کَل اپنے گھروں میں دِیے جلائیں۔
اِس کے علاوہ، ایودھیا میں کَل مقدس سریو ندی کے گھاٹوں پر 28 لاکھ دِیے جلاکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں