بھگوان برسا مُنڈا کی وراثت کو اجاگر کرنے کی خاطر پورے ملک میں تعلیمی ادارے جَن جاتیہ گورو پکھواڑہ منا رہے ہیں۔ اِس کا مقصد بھارت کی شاندار قبائلی وراثت اور قبائلی برادریوں کی دین کے تئیں احترام کا اظہار کرنا ہے۔ اِس سے آنے والی نسلوں کو قبائلی افراد کی قربانیوں کو یاد رکھنے کیلئے ترغیب ملے گی اور اُن کے ثقافتی طور طریقوں اور فنون کو محفوظ رکھنے کیلئے حوصلہ افزائی ہوگی۔ سرکار نے قبائلی برادریوں کی بہبود اور اُن کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کیلئے کئی اسکمیں شروع کررکھی ہیں۔ x
Site Admin | November 17, 2024 3:05 PM