ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 18, 2024 10:48 PM

printer

بھگوان برسا منڈا کی وراثت کی تقریبات کیلئے ملک بھر میں تعلیمی ادارے جن جاتیہ گورو پکھواڑہ منا رہے ہیں۔

        بھگوان برسا منڈا کی وراثت کی تقریبات کیلئے ملک بھر میں تعلیمی ادارے جن جاتیہ گورو پکھواڑہ منا رہے ہیں۔ ملک گیر پیمانے پر یہ تقریبات بھارت کی بیش بہا قبائلی ورثے اور قبائلی کمیونٹیز کے تعاون کو تعظیم پیش کرتی ہے۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ حکومت نے قبائلی کمیونٹی کی ترقی اور بہتری کیلئے مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں۔

قبائلی برادریوں کی بہتری مرکزی حکومت کی اہم توجہ کا مرکز رہی ہے۔ گذشتہ دہائی میں قبائلی علاقوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ بیت الخلاء بنائے گئے ہیں۔ جس سے صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے نیز بیماریوں کے پھیلنے میں کمی آئی ہے۔ Sickle Cell Anemia کے مکمل خاتمے کے قومی مشن نے، جس کا آغاز پچھلے سال کیا گیا تھا، چار کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ قبائلیوں کی اسکریننگ کی ہے۔ پی ایم-جن من کے تحت، 75 خاص طور پر خطرے سے دوچار قبائلی گروپوں (PVTGs) اور 45 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کیلئے مختص کردہ 24 ہزار کروڑ روپئے، دور دراز کی قبائلی کمیونٹیز کیلئے زندگی کی شہ رَگ ہے۔ اِس سال حکومت نے قبائلی کمیونٹیز کی سماجی واقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اُتکرش ابھیان کا آغاز کیا ہے۔

        اس کے تحت 63 ہزار گاؤوں کا احاطہ ہوتا ہے اور اس سے پانچ کروڑ قبائلی افراد استفادہ کرتے ہیں جس کا مقصد فوائد کی صد فیصد معموری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں