ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 6, 2024 9:49 PM

printer

بھوپال سے، 1800 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کی نشیلی اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔ اِس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

منشیات کی روک تھام کے بیورو نے گجرات ATS کے اشتراک سے مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال سے ایک ہزار 800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی منشیات برآمد کی ہیں۔ اِس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ منشیات بھوپال کے نزدیک Bagroda گاؤں میں ایک فیکٹری سے برآمد کی گئیں۔ گجرات کے امور داخلہ کے وزیر مملکت ہَرش سِنگھوی نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں اس کی تصدیق کی ہے اور منشیات کے بیجا استعمال سے نمٹنے میں گجرات ATS اور منشیات کی روک تھام کے بیورو کی کارروائیوں کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس کامیابی سے منشیات کے ناجائز کاروبار اور بیجا استعمال سے نمٹنے میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی انتھک کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں