بھوٹان کے شاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگ چُک اور ملکہ Jetsun Pema وانگ چُک نے آج نئی دلّی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران جناب مودی نے بھوٹان کی ترقی اور علاقائی فروغ کیلئے جمگے کھیسر نامگیال وانگ چُک کے نظریے کی ستائش کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ہی ممالک، بھارت اور بھوٹان کے درمیان منفرد اور پائیدار شراکت داری کو آگے لے جانے کیلئے عہد بستہ ہیں۔ بھوٹان کے شاہ جمگے کھیسر نامگیال وانگ چک اور ملکہ Jetsun Pema وانگ چُک، بھارت کے دو روزہ دورے پر آج صبح نئی دلّی پہنچے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ہوائی اڈے پر اُن کا خیر مقدم کیا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ بھارت اور بھوٹان کے درمیان دوستی اور تعاون کے منفرد نوعیت کے رشتے ہیں، جو آپسی مفاہمت اور اعتماد پر مبنی ہیں۔
تجارت، کامرس اور نقل و حمل سے متعلق بھارت-بھوٹان سمجھوتہ، دونوں ملکوں کے درمیان کھلی تجارت کے طریقہئ کار کیلئے کیا گیا ہے۔ مذکورہ سمجھوتہ بھوٹان کے برآمد کاروں کو تیسرے ملک کیلئے بغیر محصول کے نقل و حمل فراہم کرتا ہے۔ 2014 سے بھوٹان کے ساتھ بھارت کا کاروبار، جو 2014-15 میں 484 ملین ڈالرس تھا، 2022-23 میں ایک ہزار 606 ملین ڈالرس کا ہوگیا ہے۔ اِس کے علاوہ بھارت-بھوٹان ترقیاتی شراکت داری، پن بجلی تعاون سے نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں تک پہنچ گئی ہے، جس میں اہمیت کے حامل ڈیجیٹل پروجیکٹ Rupay کو مکمل طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ بھوٹان نے بھیم ایپ کا بھی آغاز کیا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مالی روابط کو مزید گہرا کیا جاسکے۔
Site Admin | December 5, 2024 9:32 PM