ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 24, 2025 9:56 AM | Jitender Singh

printer

بھارت Deep Ocean Mission کے تحت اپنی پہلی انسان کے ذریعے چلائی جانے والی زیر آب، submersible تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

بھارت Deep Ocean Mission کے تحت اپنی پہلی انسان کے ذریعے چلائی جانے والی زیر آب، submersible تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ اس submersible کے جو، 500 میٹر کی گہرائی تک کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، اس سال لانچ ہونے کی توقع ہے اور اگلے سال تک اس کے چھ ہزار میٹر کی گہرائی تک پہنچنے کا منصوبہ ہے۔

نئی دلی کے پرتھوی بھون میں مشن قائمہ کمیٹی کی دوسری میٹنگ کے دوران یہ اعلان کیا گیا ہے۔

Deep Ocean Mission کا مقصد زیر آب وسائل کی دریافت، گہرے سمندری ماحولیاتی نظام کی معلومات میں بہتری اور بھارت کی بحری معیشت کو آگے بڑھانا ہے۔

اِس مشن کے مقاصد میں اہم معدنیات، نایاب دھاتیں اور ابھی تک دریافت نہ ہونے والی سمندری حیاتیات کی شناخت شامل ہے، جن کے اقتصادی اور ماحولیاتی اثرات ہیں۔ یہ مشن پائیدار ماہی گیری اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں بھی مدد فراہم کرے گا اور بھارت کی سائنسی برادری اور معیشت کو طویل مدتی فوائد فراہم کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں