ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 22, 2024 9:31 AM

printer

بھارت 2025 میں پہلی مرتبہ ISSF جونیئر نشانے بازی عالمی کپ کی میزبانی کرے گا۔

بھارت کو اگلے برس کے رائفل، پسٹل اور شاٹ گن مقابلوں سمیت بین الاقوامی نشانے بازی اسپورٹس فیڈریشن ISSF  جونیئر عالمی کپ کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے۔

بھارتی قومی رائفل ایسوسی ایشن NRAI کے مطابق  بین الاقوامی پروگراموں کی میزبانی کے حقوق بھارت کو حاصل ہونے سے ملک کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔

اس طرح بھارت کھیلوں کے شعبے میں دنیا کے سرکردہ ممالک میں شامل ہو گیا ہے، البتہ ٹورنامنٹ کی تاریخوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جانا باقی ہے۔ سن 2023 میں بھوپال میں سینئر عالمی کپ اور اس سال اکتوبر میں عالمی کپ فائنل کے بعد بین الاقوامی شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن (ISSF) ٹورنامنٹ ملک کا تیسرا سب سے بڑا کھیل مقابلہ ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں