July 13, 2024 9:30 PM

printer

بھارت 20 سے 24 نومبر تک گوا میں عالمی سمعی، بصری اور تفریحی سمٹ منعقد کرے گا

بھارت 20 سے 24 نومبر تک گوا میں عالمی سمعی، بصری اور تفریحی سمٹ منعقد کرے گا۔ اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے آج اعلان کیا کہ بھارت اس سمٹ کی میزبانی کرے گا جو دنیا بھر کی میڈیا اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق صنعت کیلئے ایک یادگار پروگرام ہوگا۔ نئی دلّی میں اِس سمٹ کے بارے میں ابتدائی معلومات فراہم کرتے ہوئے گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت کے ساتھ جناب ویشنو نے کہا کہ میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں ساختیاتی سطح پر تبدیلی رونما ہو رہی ہے اور اس میں بے پناہ ٹیکنالوجی شامل کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اِس ساختیاتی تبدیلی کے بہترین حصے کو مزید بہتر بنانے کی غرض سے سرکاری پالیسی کی بڑی اہمیت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت اِس تبدیلی سے عہدہ برآ ہونے میں میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کے مکمل نظام کو حمایت فراہم کرنے کی پابند عہد ہے۔
اس سے متعلق مواقع اور اُس کے ہدف کی حصولیابی کیلئے درکار کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ میڈیا اور انٹرٹیمنٹ کے شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ کر رہی ہے اور باصلاحیت افراد کو فروغ کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں