ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 16, 2024 2:33 PM

printer

بھارت 1971 کی جنگ میں پاکستان پر اپنی فتح کو آج وجئے دِوس کے طورپر منا رہا ہے

1971 کی جنگ میں پاکستان پر بھارت کی فتح کی یاد میں آج وِجے دِوس منایا جا رہا ہے۔ اِس موقع پر اُن شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے، جنھوں نے جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

1971 میں آج ہی کے دن پاکستانی فورسز کے سربراہ جنرل اے۔اے۔خان نیازی نے اپنے 93 ہزار فوجیوں کے ساتھ اتحادی افواج کے سامنے غیر مشروط طور پر خود سپردگی کردی تھی۔ یہ اتحادی فورسز بھارتی فوج اور مُکتی با ہنی پر  مشتمل تھی۔

جنگ کے خاتمے پر مشرقی پاکستان کے علیحدہ ہونے کے بعد بنگلہ دیش وجود میں آیا تھا۔

وِجے دِوس کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک اُن بہادر سپاہیوں کے حوصلے اور قربانی کی قدر کرتا ہے، جنہوں نے آج ہی کے دن 1971 میں بھارت کو تاریخی فتح دلائی تھی۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ فوجیوں کی بے لوث لگن اور بہادری سے ملک کو فخر حاصل ہوا ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج وِجے دِوس کے موقع پر بھارتی مسلح فورسز کی قربانیوں اور بہادری کو سلام کیا۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے بھی آج وِجے دوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں