ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 15, 2024 10:05 PM

printer

بھارت کے G20 شیرپا امیتابھ کانت نے آج کہا کہ بھارت نے 9 سال میں جو کامیابی حاصل کی ہے، اُسے ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے، DPI کے بغیر حاصل کرنے میں 50 سال لگ سکتے تھے

بھارت کے G20 شیرپا امیتابھ کانت نے آج کہا کہ بھارت نے 9 سال میں جو کامیابی حاصل کی ہے، اُسے ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے، DPI کے بغیر حاصل کرنے میں 50 سال لگ سکتے تھے۔ جناب کانت نے یہ بات، ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے سے متعلق بھارت کی G20 ٹاسک فورس کی حتمی رپورٹ جاری کرنے کے موقع پر کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کے ضمن میں بھارت بہت آگے ہے اور خواچہ فروشوں سے لے کر بڑے شاپنگ مالز کے ذریعے استعمال کیے جانے والے UPI کے ساتھ، ملک میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈیجیٹل لین دین ہو رہا ہے۔
جناب کانت نے اُجاگر کیا کہ 16 کروڑ مستفیدین کے بینک کھاتوں میں ساڑھے 4 ارب ڈالر کی منتقلی کے ساتھ بھارت کی DPI نے وبا کے دوران ملک کو آگے بڑھانے میں نمایاں کارکردگی ثابت کی ہے۔ یہ ٹاسک فورس جنوری 2023 میں قائم کی گئی تھی۔ اس کا مقصد بھارت کے G20 صدارت کے ایجنڈے اور DPI سے متعلق ترجیحات نیز مالیاتی شمولیت کی نگرانی کرنا اور سہولت فراہم کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں