بھارت کے 55 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول میں پَنجِم میں کلا اکیڈمی میں مایہئ ناز گلوکار محمد رفیع پر منعقدہ ایک پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ موسیقی کے شائقین یہاں سونو نگم، انورادھا پوٹوال اور شاہد رفیع کو سننے کیلئے یکجا ہوئے تھے۔ سونو نگم نے معروف پلے بیک گلوکار محمد رفیع کے یادگار نغمے گاکر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔ سرکردہ گلوکار محمد رفیع کے بیٹے شاہد رفیع نے اپنے والد کی سوانح حیات پر ایک فلم ترتیب دینے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔اِس سال IFFI میں بھارتی سنیما کی چار سرکردہ شخصیات راج کپور، محمد رفیع، تپن سنہا اور Akkineni ناگیشور راؤ کا صد سالہ جشن منایا جا رہا ہے۔
Site Admin | November 26, 2024 9:11 PM