ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 27, 2024 10:11 PM

printer

بھارت کے 55ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں اے آر رحمن کی شرکت

بھارت کے 55ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں گوا کے Panjim میں کَلا اکیڈمی اُس وقت کھچاکھچ بھری رہی، جب موسیقی کے مایہ ناز کمپوزر اے آر رحمن نے لتا منگیشکر میموریل ٹاک: میوزیکل تھیٹر اِن انڈیا میں شرکت کی۔ آج ماسٹر کلاس سیشنز کا آخری دن تھا، جس میں چند فلمیں ہی دکھائی جانا باقی رہ گئی تھیں۔ اس فلم فیسٹیول میں فلم دکھائے جانے کا سلسلہ بھی ختم ہونے کو ہے۔

آج بھارت اور بیرونی ملکوں کی تقریباً 75 ملکوں کی نمائش کے دوران سینما کے شائقین کے مابین زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ نو روزہ فلم فیسٹیول کا کَل آخری دن ہے، جس میں جرمنی کی Dry Season فلم دکھائی جائے گی، جو اس میں دکھائی جانے والی آخری فلم ہوگی۔ شاندار کلوزنگ تقریب کل شام پانچ بجے شروع ہوگی، جس میں گولڈن Peacock جیسے باوقار ایوارڈس کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں