بھارت کے 17 سال سے کم عمر کے لڑکوں کی قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اشفاق احمد نے AFC-U17-Asian Cup-2025 کوالیفائرس کے لیے ایک 23 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ یہ چمپئن شپ 23 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک تھائی لینڈ میں ہوگی۔ بھارت کو گروپ – ڈی میں رکھا گیا ہے۔ جہاں 23 اکتوبر کو بھارت کا مقابلہ بروینٹی دارالسلام سے ہوگا۔ جبکہ 25 اکتوبر کو بھارت ترکمانستان سے اور 27 اکتوبر کو میزبان تھائی لینڈ کا سامنا کرے گا۔ کوالیفائنگ مرحلے میں دس گروپ شامل ہیں۔ ہر گروپ کی فاتح ٹیم اور دوسرے مقام پر آنے والی پانچ بہترین ٹیمیں، سعودی عرب میں ہونے والے AFC-U-17 ایشیئن کپ -2025 میں کھیلیں گی۔×
Site Admin | October 20, 2024 3:26 PM