August 31, 2024 2:49 PM

printer

بھارت کے یو پی آئی نظام نے اِس سال اپریل سے جولائی تک تقریباً اکیاسی لاکھ کروڑ روپے کا لین دین کرکے دنیا کے سرکردہ ڈیجیٹل پیمنٹ نظام کو پس پشت چھوڑ دیا ہے۔

دنیا کے سرکردہ ڈجیٹل ادائیگی پلیٹ فارمز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، بھارت کے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیسUPI  کے ذریعے، اِس سال اپریل سے جولائی کی مدت کے دوران تقریباً 81 لاکھ کروڑ روپے کا لین دین کیا گیا، جو کہ سال بہ سال 17 فیصد کا غیرمعمولی اضافہ ہے۔ عالمی ادائیگیوں کے مرکز Paysecure کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق UPI کے ذریعے لین دین فی سیکنڈ 3 ہزار 729 اعشاریہ ایک ہوا، جو کہ سال 2022 میں رجسٹرڈ لین دین فی سیکنڈ دو ہزار 348 سے 28 فیصد اضافہ ہے۔ UPI لین دین کی تعداد نے چین کے Alipay، Paypal اور برازیل کے PIX کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پچھلے جولائی میں UPI کے ذریعے لین دین ایک ماہ کے دوران 20 اعشاریہ چھ لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا، جو کہ اب تک کا سب سے زیادہ ہے۔ UPI لین دین کی قدر لگاتار تین مہینوں تک 20 لاکھ کروڑ روپے سے اوپر رہی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں