آئی این ایس تشیل کو بھارتی بحریہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس جدید ترین ملٹی رول Stealth Guided میزائل جنگی بحری جہاز کو بھارتی بحریہ میں شامل کرنے کی تقریب روس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی موجود تھے۔ INS Tushil کو گہری سمندری کارروائیوں کے سبھی چار بحری جنگی طریقہئ کار، فضاء، سطح، زیرِ آب اور Electro Magnetic کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔INS Tushil، جدید ترین ہتھیاروں جیسے مشترکہ طور پر تیار کردہ برہموس سُپر سونک کُروز میزائلوں اور اضافی حدود کے ساتھ عمودی طرز پر لانچ کئے جانے والے سطح سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ہے۔ وزیر دفاع نے اِس بحری جہاز کے بحریہ میں شامل کئے جانے کو ملک کی بڑھتی بحری طاقت کیلئے فخر کی بات قرار دیا اور اِسے بھارت اور روس کی دیرینہ دوستی کی راہ میں اہم سنگِ میل سے تعبیر کیا۔ جناب سنگھ نے ملک کے آتم نربھر بھارت کے نظریے میں روس کے تعاون کو دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی اہم مثال قرار دیا۔ جناب سنگھ نے مزید کہا کہ INS Tushil سمیت کئی بحری جہازوں میں میڈ اِن انڈیا کَل پرزوں کا استعمال لگاتار بڑھ رہا ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ INS Tushil، بھارت اور روسی صنعتوں کے اشتراک اور ہنرمندی کی بڑی مثال ہے۔
Site Admin | December 9, 2024 9:40 PM