بھارت کے ڈجیٹل بنیادی ڈھانچے کو قابل ذکر فروغ حاصل ہوا ہے اب تک 138 اعشاریہ تین۔چار کروڑ آدھار نمبر جاری کیے جا چکے ہیں۔
ڈجیٹل لاکر جیسے بنیادی پلیٹ فارمس پر اَب 37 کروڑ چار لاکھ 60 ہزار سے زیادہ صارفین کے لیے 776 کروڑ دستاویزات موجود ہیں۔ جبکہ دِکشا تعلیم پلیٹ فارم پر 556کروڑ 37 لاکھ لرننگ سیشنز موجود ہیں۔اِس پلیٹ فارم پر 17 کروڑ 95 لاکھ نصابات موجود ہیں۔
ایک سرکاری بیان میں اطلاعات و نشریات کی وزارت نے بھارت کی ترقی کرتی ہوئی ڈجیٹل معیشت کا خاص طور پر ذکر کیا ہے جسے کلاؤڈ کمپیوٹنگ، AI اور ڈجیٹل حکمرانی کے شعبوں میں اختراعات کی مدد حاصل ہے۔x