August 30, 2024 9:36 AM | US Open Tennis

printer

بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اور اُن کے آسٹریلیائی کھلاڑی Matthew Ebden کی جوڑی نے نیویارک میں یو ایس اوپن ٹینس میں مردوں کے ڈبلز میں اپنا افتتاحی میچ جیت لیا ہے۔

یو ایس اوپن ٹینس میں، بھارت کے ٹینس کھلاڑی  روہن بوپنا اور اُن کے آسٹریلیائی کھلاڑیMatthew Ebden کی جوڑی، ہالینڈ کے Robin Haase اور Sander Arends کو چھ-تین، سات-پانچ سے ہراکر دوسرے دور میں پہنچ گئی ہے۔ دوسرے درجے کی بھارت اور آسٹریلیا کی جوڑی آج دوسرے راؤنڈ کیلئے مقابلہ کرے گی۔

مردوں کے ڈبلز میں بھارت کے این سری رام بالاجی اور یوکی بھامبری اپنے متعلقہ ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

اِس سے پہلے خواتین کے سنگلز میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی Iga Swiatek، جاپان کی کھلاڑی کو چھ-صفر، چھ-ایک سے ہراکر تیسرے دور میں پہنچ گئی ہیں۔

مردوں کے سنگلز میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی Jannik Sinner بھی تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں