بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے میونخ میں ناروے کے وزیر خزانہ اور میونخ سکیورٹی کانفرنس کے اگلے چیئرمین Jens Stolenberg سے ملاقات کی۔ انھوں نے سلامتی سے متعلق بدلتی ہوئی عالمی صورتح حال پر سود مند مذاکرات کیے۔
ڈاکٹر جے شنکرنے کانفرنس کے موقع پر ارجنٹینا کے خارجی امور اور تجارت کے وزیر Gerado Werthein سے بھی ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ انھوں نے بھارت اور ارجنٹینا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید توسیع پر بھی گفتگو کی۔
وزیر خارجہ نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ Lars Lokke Rasmussen اور یوروپ کی سلامتی کی پیچیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔x