ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 23, 2024 9:43 AM

printer

بھارت کے نشانے باز ابھینو بندرا کو اولمپک مومنٹ میں غیر معمولی تعاون کیلئے اولمپک آرڈر سے نوازا جائے گا

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹیو بورڈ نے بھارت کے اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے نشانے باز ابھینو بندرا کو اولمپک مومنٹ میں اُن کی غیرمعمولی خدمات کیلئے انہیں اولمپک آرڈر سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایوراڈ 10 اگست 2024 کو پیرس میں IOC کے 142 ویں اجلاس کے دوران دیاجائے گا۔ اولمپک آرڈر IOC کا سب سے اعلیٰ ایوارڈ ہے، جو کہ اولمپک مومنٹ میں غیرمعمولی کارکردگی کیلئے دیا جاتا ہے۔

41 سالہ بندرا نے 2008 کے بیجنگ کھیلوں میں مردوں کا دس میٹر ایئررائفل کا مقابلہ جیتا تھا اور وہ اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے بھارتی نشانے باز بن گئے تھے۔ بندرا 2018 کے بعد سے IOC ایتھلیٹ کمیشن کے ایک رکن بھی رہے ہیں۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ Mandaviya نے اِس اعزاز کیلئے بھارتی نشانے باز ابھینو بندرا کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہاکہ اُن کے اِس کارنانے نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں