ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 11, 2024 3:13 PM

printer

بھارت کے موسمیات کے محکمے نے پیر تک ملک کے کئی حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے اس مہینے کی 14 تاریخ تک کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر اور ساحلی کرناٹک میں الگ الگ مقامات پر شدید سے نہایت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اگلے تین روز کے دوران گجرات میں دور دور تک شدیدبارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا کہ مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی علاقوں، سکم، میگھالیہ اور بہار میں آج زور دار بارش ہونے کا امکان ہے۔ مشرقی اترپردیش اور مشرقی مدھیہ پردیش میں بھی آج کہیں کہیں بہت زوردار بارش ہوسکتی ہے۔ محکمے نے مزید کہاہے کہ ہماچل پردیش، اترپردیش، جموں وکشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد اور مشرقی راجستھان میں اگلے پانچ روز تک جبکہ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دلی میں ہفتے کے روز تک کہیں کہیں اور دور دور تک ہلکی سی اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔

اس دوران قومی راجدھانی کے کچھ حصوں میں آج صبح ہلکی بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ IMD نے آج ہلکی بارش کے ساتھ عام طورپر آسمان ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت 36 اور 26 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں