ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 23, 2024 10:17 AM

printer

بھارت کے موسمیات کے محکمے نے آج کونکن، گوا، وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے

بھارت کے موسمیات کے محکمے نے آج کونکن، گوا، وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس نے کہا کہ آج جنوبی اور شمالی اندرونی کرناٹک، ساحلی کرناٹک، کیرالہ، Mahe، Yanam، ساحلی آندھرا پردیش، رائل سیما اور تلنگانہ میں شدید بارش کا امکان ہے۔IMD  نے آج ودربھ اور چھتیس گڑھ میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

اس کے مطابق آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، اوڈیشہ، میں آج شدید بارش ہو سکتی ہے۔ IMD کے مطابق آج مغربی وسطی خلیجی بنگال اور آس پاس کے علاقوں مں ہوا کا کم دباو بن سکتا ہے۔

تلنگانہ میں حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے مرکز نے  اگلے تین دن تک ریاست کے تقریباً گیارہ ضلعوں کے لیے، شدید بارش کے تعلق سے Yellow  الرٹ جاری کیا ہے۔

حکام شدید بارش کے پیش نظر تیاریاں کر رہے ہیں۔ اس دوران حیدرآباد اور اس کے آس پاس کے کئی علاقوں میں کل شام 58 ملی میٹر تک اوسط بارش ہوئی۔

ریاست میں جاری جنوب مشرقی مانسون کی وجہ سے اچھی خاصی بارش ہوئی ہے اور ابھی تک 919 ملی میٹر کی اوسط بارش ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں