بھارت کے محکمے موسمیات IMD نے آج جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد اور اروناچل پردیش کے دوردراز کے مقامات پر موسلا دھار بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، راجستھان، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں آج دن بھر ہواؤں کے شدید جھکّڑوں کے ساتھ گرج چمک ہونے کا امکان ہے۔
موسمیات سے متعلق محکمے نے سوراشٹر، کَچھ، وِدربھ، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، شمالی ساحلی آندھراپردیش اور اُڈیشہ میں آج گرمی رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے مزید کہا ہے کہ آسام، مگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں آج دوردراز کے مقامات پر اولہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔×