بھارت کے محکمہ موسمیاتIMD نے ممبئی اور مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں اگلے دو روز کے دوران شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کئی ضلعوں میں کل بھاری بارش ہوئی۔ ممبئی میٹرو پالیٹن خطے کے کئی علاقوں اور رائے گڑھ، رتنا گیری، سندھو درگ، پونے، سَتارا، کولا پور اور بلڈھانا ضلعوں کے کچھ علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ممبئی ہوائی اڈے کی فضائی خدمات بھی متاثر ہوئی ہے۔
IMD نے ممبئی، رائے گڑھ اور رتنا گیری میں آج دوپہر ایک بجے تک کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، جس سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ شدید سے شدید بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
IMD کے سینئر افسر اور سائنسداں K.S.Hoshalikar نے بتایا کہ پونے، سَتارا، پالگھر، سندھو درگ اور تھانے ضلعوں کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔