بھارت کے محکمہ موسمیاتIMD نے اگلے دو روز کے دوران تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل میں دور دور تک شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔IMD کے مطابق انڈومان نکوبار جزائر میں اس ہفتے ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات سے متعلق ایجنسی نے اگلے تین روز کے دوران رات اور صبح کے وقت میں ہماچل پردیش کے دور دراز کے علاقوں میں گھنے کہرے کے حالات رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
IMD نے کہا ہے کہ دلی اور NCR میں اگلے دو روز کے دوران، صبح کے وقت میں دھنواں اور دھند اور ہلکے سے اوسط کہرے کے حالات جبکہ رات کے وقت میں ہلکے کہرے کے حالات رہنے کا امکان ہے۔ x