بھارت کے محکمہ موسمیاتIMD نے آج مغربی ہمالیائی خطے میں کہیں کہیں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی، راجستھان اور مغربی اترپردیش میں اگلے دو سے تین روز کے دوران گرج چمک اور بجلی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔IMD نے کہا ہے کہ خلیجِ منّار میں، سمندری ہوا کے دباؤ حلقہ بننے کی وجہ سے تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، اور ماہے میں اگلے دو روز کے دوران دور دور تک ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔
موسمیات کے محکمے نے یہ بھی پیشگوئی کی ہے کہ اگلے 24 گھنٹے کے دوران وسطی اور مشرقی بھارت میں کم از کم درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی۔ موسمیات کے دفتر نے بتایا ہے کہ مشرقی اتر پردیش، ذیلی ہمالیائی خطے اور گنگا کی ترائی والے مغری بنگال، سکم، اوڈیشہ، اور شمال مشرقی ریاستوں میں کَل تک صبح کے وقت میں گھنا کہرہ چھائے رہنے کا امکان ہے۔