بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفر آباد اور مشرقی راجستھان کے زیادہ تر حصوں میں اگلے تین روز کے دوران شدید سے بہت شدید سردی کے حالات رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات سے متعلق ایجنسی نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، مغربی راجستھان، مشرقی اور مغربی مدھیہ پردیش میں کَل شدید سردی کے حالات رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق تمل ناڈو، ساحلی آندھرا پردیش اور رائل سیما میں اگلے دو سے تین روز کے دوران شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ دلّی NCR میں کَل شدید سردی ہونے کا امکان ہے۔ صبح اور رات کے وقت میں دھوئیں اور دھند کے ساتھ ہلکا کہرا چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔
Site Admin | December 16, 2024 9:37 PM