July 21, 2024 9:41 PM

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے گجرات میں آج سے 25 تاریخ تک اور اتراکھنڈ میں آج اور کَل کیلئے کہیں کہیں انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے گجرات میں آج سے 25 تاریخ تک اور اتراکھنڈ میں آج اور کَل کیلئے کہیں کہیں انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے یہ بھی پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ پانچ دنوں میں کونکن اور گوا، وسطی مہاراشٹر، گجرات اور مدھیہ پردیش کے بعض مقامات پر بہت شدید بارش ہوسکتی ہے۔
مہاراشٹر میں نوی ممبئی کی بیلا پور پہاڑی میں، موسلا دھار بارش کی وجہ سے، جو 60 سیاح پھنس کر رہ گئے تھے، اُنھیں آج دوپہر بچا لیا گیا۔ نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن نے بتایا ہے کہ فائر بریگیڈ، پولیس اور نوی ممبئی کے، قدرتی آفات سے نمٹنے والے عملے کی ٹیمیں، جائے حادثہ پر فوری طور پر پہنچ گئیں اور رسّیوں کا استعمال کرتے ہوئے بچاؤ کارروائی انجام دی۔ اس نے بتایا کہ کچھ لوگ تُربھے علاقے میں ایک کارخانے کے پیچھے پانی میں پھنسے رہ گئے تھے، اُنھیں بھی محفوظ طریقے سے نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔اسی دوران آج لگاتار چوتھے دن بھی نوی ممبئی میں موسلادھار بارش جاری رہی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں