ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 17, 2024 9:10 AM | IMD forecast

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD  نے کونکن، گوا، اور مدھیہ مہاراشٹر کے زیادہ تر حصوں میں اگلے تین روز کے دوران بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD  نے کونکن، گوا، اور مدھیہ مہاراشٹر کے زیادہ تر حصوں میں اگلے تین روز کے دوران بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمہ نے بتایا ہے کہ گجرات، کرناٹک، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، کیرالہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تری پورہ میں بھی اگلے چار روز کے دوران بہت زور دار بارش ہونے کا امکان ہے۔

موسمیات کے دفتر نے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، مشرقی راجستھان، جموں و کشمیر، لداخ، پنجاب، ہریانہ، دلّی، اترپردیش اور مغربی راجستھان میں اگلے چار روز کے دوران ہلکی سے اوسط بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

کیرالہ میں، مسلسل زوردار بارش کے سبب حکام نے آج ریاست کے آٹھ اضلاع میں سبھی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ ان اضلاع میں کنّور، Kozhikode، وایاناڑ، Palakkad، Thrissur، Idukki، Alappuzha اور Kotthayam شامل ہیں، البتہ حکام کے مطابق امتحانات کے پہلے سے طے گئے نظام الاوقات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

پورے کیرالہ خاص طور سے شمالی اور وسطی کیرالہ میں  مسلسل شدید بارش کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ پہاڑی اور دریا کے علاقے والے خطے مسلسل ہائی الرٹ پر ہیں۔ متاثرہ ضلعوں میں امدادی کیمپ کھولے گئے ہیں۔ پہاڑی خطوں میں رات میں سفر کرنے پر پابندی عائد ہے۔

Palakkad اورIdukki  اضلاع میں واقع سیاحتی مقامات کو بند کردیا گیا ہے۔ NDRF کی 9 ٹیموں کو ریاست میں تعینات کیا گیا ہے۔ کسی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوج، بھارت تبتی فورس اور  CRPF کی ٹیموں کو بھی   تیار رکھا گیا ہے۔

حکام نے ماہی گیروں سے کہا ہے کہ وہ کیرالہ، کرناٹک، اور لکشدیپ کے ساحلوں سے متصل سمندر میں نہ جائیں۔

اس دوران بھارت کے محکمہ موسمیات نے ریاست میں اگلے چار روز کے دوران شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کے لیے خبردار کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں