بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے شمال مغربی بھارت، مغربی اور وسطی بھارت، مشرقی اور شمال مشرقی بھارت میں پورے ہفتے گرج چمک اور بجلی کے ساتھ دور دور تک ہلکی سے اوسط بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہاہے کہ جموں وکشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور راجستھان میں اگلے پورے ہفتے دور دور تک ہلکی سے اوسط بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ اترپردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دلّی میں بھی اگلے سات روز کے دوران کہیں کہیں اور دور دور تک بارش ہونے کا امکان ہے۔
کونکن، گوا اور گجرات میں بھی پورے ہفتے دور دور تک ہلکی سے اوسط بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔