ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 15, 2024 9:40 PM

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے اگلے دو سے تین دن کے دوران شمال مغرب اور وسطی بھارت میں سرد لہر اور شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے اگلے دو سے تین دن کے دوران شمال مغرب اور وسطی بھارت میں سرد لہر اور شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ، اترپردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال کے گنگا والے علاقے اور اڈیشہ میں آج سرد لہر کا امکان ہے جبکہ جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان اور مظفرآباد میں اگلے دو دن تک سخت سردی کی صورتحال برقرار رہے گی۔ IMD نے میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ کے بعض علاقوں میں اگلے دو دن تک رات اور صبح کے وقت گہرا کہرہ چھانے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ دلّی این سی آر میں بھی رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھانے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے انڈمان و نکو بار جزیروں میں آج اور تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں کل شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں