بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے آج ہماچل پردیش کے دور دراز کے حصوں میں سرد لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ذیلی ہمالیہ کے مغربی بنگال اور سکم کے دور دراز کے علاقوں میں گھنے کہرے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق اروناچل پردیش میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کل تک میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ IMD نے آئندہ دو دن کے دوران اترپردیش کو چھوڑ کر شمال مغربی بھارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بتدریج ایک سے دو ڈگری سیلسیس اور اترپردیش میں دو سے چار ڈگری سیلسیس کمی کی پیشگوئی کی ہے۔×