بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے آج شمال مشرقی کے کچھ حصوں اور جنوبی جزیرہ نما بھارت میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق کیرالہ، ماہے، لکشدیپ، تملناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، رایل سیما اور ساحلی کرناٹک میں اگلے تین روز کے دوران دور دور تک شدید بارش کا امکان ہے۔
موسمیات کے محکمے نے بتایا ہے کہ اروناچل پردیش، آسام، اور میگھالیہ میں اِس مہینے کی 11 تاریخ تک اور ناگالینڈ، منی پور، میزروم اور تری پورہ میں آج دور دور تک شدید بارش کا امکان ہے۔