بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے آج جنوبی اندورنِ کرناٹک میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات سے متعلق ایجنسی کے مطابق اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ،منی پور، میزروم، تری پور، اور گوا میں کَل تک دور دور تک شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کونکن، گوا، مہاراشٹر، کیرالہ، تمل ناڈو، لکشدیپ، پڈوچیری اور کرائیکل میں پورے ہفتے ہلکی سے اوسط بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔IMD کو اس بات کی توقع ہے کہ اگلے دو سے تین دن کے دوران، گجرات، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے باقی ماندہ حصوں سے جنوب مغربی مانسون کے واپس جانے کے لیے حالات سازگار ہوں گے۔x
Site Admin | October 8, 2024 10:02 AM