بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے شدید بارش کی وجہ سے گجرات، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے زیادہ تر حصوں میں آج ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے بتایا ہے کہ مدھیہ مہاراشٹر میں آج موسلادھار بارش ہوئی۔ سوراشٹر، کَچھ اور گجرات میں کَل اِسی طرح تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ مغربی مدھیہ پردیش، گوا، ساحلی کرناٹک اور جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقوں میں بھی آج رات تک اِسی طرح کے موسم کے حالات رہیں گے۔
گجرات میں آج کئی اضلاع میں موسلادھار بارش سے معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ ریاست کی ڈیڑھ سو سے زیادہ تحصیلوں میں آج صبح سے ہلکی سے بہت بھاری بارش ہوئی ہے۔ اِس دوران وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بھاؤ نگر، Dang، Morbi، Kutch سمیت ریاست کے بارش سے متاثرہ سات اضلاع کے ضلع کلکٹروں کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
Site Admin | August 26, 2024 9:46 PM