بھارت کے محکمہ موسمیات نے کل کیلئے کیرالہ کے مختلف حصوں، ماہے، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تری پورہ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط درجے کی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل انڈمان و نکوبار جزائر میں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کل مشرقی اترپردیش، بہار، مغربی بنگال میں اوسط درجے سے زیادہ کہرے کی پیشگوئی کی ہے۔ دلّی اور قومی راجدھانی خطہ میں کل صبح دھند پڑنے کی امکان ہے۔
Site Admin | November 4, 2024 9:33 PM