بھارت کے محکمہ موسمیاتIMD نے ملک کے کچھ اور حصوں میں جنوب مغربی مانسون کے مزید پیش قدمی کرنے کے لیے موافق حالات ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ مانسون اگلے دو سے تین روز کے دوران گجرات، مدھیہ پردیش اور اتراکھنڈ کے بیشتر حصوں میں پہنچ جائے گا۔ IMD نے مزید کہا ہے کہ چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور بہار کے باقی ماندہ حصوں میں بھی اگلے تین سے چار روز کے دوران مانسون کے پہنچ جانے کا امکان ہے۔
موسمیات سے متعلق ایجنسی نے اگلے پانچ روز کے دوران مغربی ساحل سے متصل حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم، آسام، میگھالیہ اور اروناچل پردیش میں اِس مہینے کی 28 تاریخ تک دور دور تک شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔
ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بھی27 سے 28 جون تک دور دور تک زوردار بارش ہونے کا امکان ہے۔
IMD نے پنجاب، ہریانہ، مغربی اترپردیش، بہار اور مغربی راجستھان کے کچھ حصوں میں آج تک شدید گرمی کے حالات کا سلسلہ جاری رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
ملک کے باقی حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی ہونے کا امکان نہیں ہے۔x