August 22, 2024 2:38 PM

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات نے ملک کے مشرقی مغربی، شمال مغربی اور وسطی حصوں میں اگلے چار روز کے دوران بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیاتIMD   نے ملک کے مشرقی مغربی، شمال مغربی اور وسطی حصوں میں اگلے چار روز کے دوران بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ جنوبی جزیرہئ نما کے کچھ حصوں میں بھی اگلے سات روز کے دوران شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔IMD نے بہار، اترپردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، گجرات، کونکن اور گوا میں 26 اگست تک بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

        آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تری پورہ میں بھی اگلے پانچ روز کے دوران شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ شمالی بنگلہ دیش میں ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ بننے کی وجہ سے آسام،میگھالیہ اور تری پورہ میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔اِس دوران دلی، اور اس سے متصل علاقوں میں صبح سویرے بہت ہلکی بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں