August 13, 2024 9:36 PM

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات نے مغربی ہمالیائی خطے، اترپردیش، ہماچل پردیش اور مشرقی بھارت میں آئندہ سات دنوں کے دوران شدید بارش رہنے کی پیشگوئی کی ہے

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے مغربی ہمالیائی خطے، اترپردیش، ہماچل پردیش اور مشرقی بھارت میں آئندہ سات دنوں کے دوران شدید بارش جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ہریانہ، راجستھان اور شمال مشرقی بھارت میں بھی آئندہ چار سے پانچ دنوں تک شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات کے دفتر نے پیشگوئی کی ہے کہ ہفتے کے دوران مشرقی حصوں اور شمال مشرق میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، وسطی مہاراشٹر، جموں وکشمیر، ہریانہ اور دلّی میں ہفتے کے دوران ہلکی سے اوسط درجے کی بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں