بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے شمال مغربی اور وسیع بھارت کے بہت سے حصوں میں آج ژالہ باری اور گرج چمک کے تعلق سے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے IMD کی سینئر سائنسداں ڈاکٹر Soma Sen Roy نے بتایا کہ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، اترپردیش کے مغربی حصوں، مشرقی راجستھان اور مغربی مدھیہ پردیش کے زیادہ تر حصوں میں شدید بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔ اِس دوران IMD نے کہا ہے کہ قومی راجدھانی دلّی میں پورے دِن اوسط بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شہر کے کچھ حصوں میں ژالہ باری اور گرج چمک ہونے کا بھی امکان ہے۔
قومی راجدھانی دلّی کے بہت سے حصوں میں آج صبح ہلکی بارش ہوئی۔ کوہرے نے شہر کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے، جس کی وجہ سے واضح دکھائی دینے میں کمی آگئی ہے۔بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے آج صبح 8 بجے صفدرجنگ اسٹیشن پر کم از کم درجہئ حرارت گیارہ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا۔ لودھی روڈ کا درجہئ حرارت گیارہ اعشاریہ چار ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ موسمیات کے محکمہ نے دلّی میں کَل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ بارش کے باوجود قومی راجدھانی دلّی میں ہوا کی کوالیٹی نہایت خراج زمرے میں رہی۔ آج صبح دَس بجے اے کیو آئی 371 ریکارڈکیا گیا۔x