دلی اور ملحقہ علاقوں میں شدید کہرے کی وجہ سے پریاگ راج ایکسپریس، سمپورن کرانتی ایکسپریس اور شرم شکتی ایکسپریس سمیت دلی جانے والی تقریباً 26 ریل گاڑیاں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج صبح بہت کم حد بصارت کی وجہ سے 100 سے زیادہ پروازیں بھی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے شدید سردی اور کہرے کی وجہ سے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے آج پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور اترپردیش میں رات اور صبح کے وقت شدید کہرا چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ بہار، جھارکھنڈ، ہماچل پردیش، اڈیشہ اور شمال مشرقی ریاستوں میں بھی اگلے دو دن کے دوران اسی طرح کے موسم کا امکان ہے۔
Site Admin | January 10, 2025 2:47 PM