بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے تملناڈو، پدوچیری، کرائیکل، کیرالہ، کرناٹک اور Mahe میں اگلے دو سے تین روز کے دوران دور دور تک شدید سے بہت شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات سے متعلق ایجنسی نے ساحلی آندھراپردیش، Yanam رائل سیما، تلنگانہ، گوا، مدھیہ مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں بھی آج تک ہلکی سے اوسط بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے دفتر کے مطابق شمال مغربی بھارت اور وسطی بھارت کے حصوں میں اگلے دو سے تین روز کے دوران معمول کے درجہئ حرارت سے زیادہ کا رجحان جاری رہنے کا امکان ہے۔
موسمیات کے دفتر نے یہ بھی پیشگوئی کی ہے کہ 3 نومبر تک رات اور صبح میں دلی NCR علاقے میں دھواں اور دھند اور ہلکا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔
دلی NCR میں ہوا کی کوالٹی نہایت خراب زمرے میں ہے۔ آلودگی پر قابو پانے کے مرکزی بورڈ CPCB کے مطابق دلی میں ہوا کے معیار کا اشاریہ آج صبح 359 درج کیا گیا۔
دیوالی تقریبات اور پٹاخے چھوڑے جانے کی وجہ سے قومی راجدھانی دلی کے بہت سے علاقوں میں دھواں اور دھند کی ایک دبیز پرت چھائی ہوئی ہے۔ CPCB کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کے مختلف حصوں کا AQI نہایت شدید زمرے کے قریب ہے۔ آنند وہار اور آرکے پورم میں AQI 395 ریکارڈ کیا گیا۔
Burari میں یہ 394 سے زیادہ درج کیا گیا، سونیا وہار میں اے کیو آئی 392 تک پہنچ گیا اور پنجابی باغ میں اے کیو آئی 391 جبکہ روہنی میں 385 درج کیا گیا۔
پیشگوئی کے مطابق اگر پٹاخوں اور پرالی جلانے سے اضافی اخراج ہوتا ہے تو آج شہر میں ہوا کی کوالٹی نہایت خراب کے زمرے میں پہنچ سکتی ہے۔