ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 15, 2024 9:26 PM

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات نے بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں کَل تک شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے

بھارت کے محکمہ موسمیات نے گنگائی مغربی بنگال کے اوپر ہوا کے کم دباؤ کے سبب کل بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں کہیں کہیں بہت تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 گھنٹے کے دوران ہوا کا دباؤ 5 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے مغرب، شمال مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے۔ اگلے 48 گھنٹے کے دوران اِس کے کمزور پڑنے اور شمال مغرب کی جانب جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے سبب آج جھارکھنڈ، گنگائی مغربی بنگال اور اڈیشہ کے شمالی حصوں میں انتہائی شدید بارش ہوئی۔ اِس ہفتے ملک کے مشرقی حصوں، مدھیہ پردیش، کونکن اور گوا میں ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اگلے سات دن کے دوران وِدربھ، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھ واڑہ، گجرات اور اترپردیش میں بھی کہیں کہیں ہلکی سے اوسط بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں