July 2, 2024 9:37 PM

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مانسون پورے ملک میں معمول سے چھ دن پہلے آگیا ہے

مانسون پورے ملک میں آچکا ہے۔بھارت کے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مانسون آج ملک کے بقیہ حصوں، راجستھان، ہریانہ اور پنجاب میں بھی آگیا ہے۔ اِس بار مانسون معمول کی تاریخ سے چھ دن پہلے آیا ہے۔ گجرات، بہار، آسام اور میگھالیہ میں الگ الگ جگہوں پر شدید سے، بہت شدید بارش ہوئی ہے۔ مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور اترپردیش میں کہیں کہیں، شدید سے بہت شدید بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمال مغربی، مشرقی اور شمال مشرقی بھارت میں اگلے چار سے پانچ دن بارش کا قوی امکان ہے۔ X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں