ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 7, 2024 9:46 AM

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ-چھ دن کے دوران ملک کے مشرق، شمال مشرق اور جنوبی جزیرہئ نما خطوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی

بھارت کے محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ-چھ دن کے دوران ملک کے مشرق، شمال مشرق اور جنوبی جزیرہئ نما خطوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں شدید بارش اور اگلے پانچ دن کے دوران آسام، میگھالیہ اور اروناچل پردیش میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کَل تک جنوبی کرناٹک میں اور 12 اکتوبر تک لکشدیپ، کیرالہ اور ماہے میں، شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ جمعے تک تمل ناڈو، پڈو چیری اور کرائیکل میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں