August 18, 2024 10:11 AM

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات نے اگلے دو سے تین دن کے لیے ملک کے مشرقی علاقے میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات نے اگلے دو سے تین دن کے لیے ملک کے مشرقی علاقے میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگارسے

VC- Pallavi

توقع ہے کہ جنوبی بنگلہ دیش میں ہوا کا کم دباؤ والا علاقہ شمال -شمال مغرب کی جانب بڑھ سکتا ہے اور کَل تک بنگلہ دیش اور مغربی بنگال کے گنگا کے علاقے میں ہوا کا کم دباؤ والا علاقہ بن سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس کے اثر سے توقع ہے کہ اِس ماہ کی 20 تاریخ تک مغربی بنگال کے گنگا کے علاقے، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، بہار ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تری پورہ میں شدید سے بہت شدید بارش ہوگی۔ محکمہئ موسمیات نے اگلے دو روز کے دوران کیرالہ، تمل ناڈو اور لکش دیپ  میں شدید سے بہت شدید بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

اسی دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ دلی میں پورے ہفتے بارش یا گرج چمک کے ساتھ چھیٹے پڑنے کے ساتھ آسمان عام طور پر ابر آلود رہے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں