بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے اگلے دو روز کے دوران جنوبی جزیرہ نما اور ملک کے مغربی خطوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کَل تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، رایل سیما، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم میں بھی موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
موسمیات سے متعلق ایجنسی نے کہا ہے کہ کونکن اور گوا میں بھی، کَل تک شدید بارش ہو سکتی ہے۔
اِس دوران IMD نے آج دلی میں جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ زیادہ سے زیادہ سے درجہ حرارت 35 ڈگری اور کم سے کم 17 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔
تمل ناڈو میں موسمیات کے علاقائی دفتر نے کہا ہے کہ چنئی سے تقریباً 490 کلومیٹر پر خلیجِ بنگال میں پنے ہوا کے کم دباؤ کے حلقے کے کَل صبح تک پڈوچیری اور نلّور کے درمیان شمالی تمل ناڈو اور جنوبی آندھرا پردیش کو پار کرنے کا امکان ہے۔
اِس کے زیر اثر اگلے 24گھنٹے کے دوران دور دور تک شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ اگلے دو روز کے دوران بھی موسلہ دھار بارش ہوگی۔